برلن (اے ایف پی ) جرمنی کے مسلمان طبقہ نے ملک میں مسلمانوں کیلئے تعاون اوریکجہتی پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں نے مسلسل دائیں بازو انتہا پسندانہ خطرات کا سامنا کیا ہے اور انہیں حکو مت کی طرف سے حمایت کی ضرورت ہے ۔مسلم کمیونٹی کا کہنا تھا کہ اس بڑے پیمانے پر خطرہ کی صورت حال کے باعث ہم عوام اور سیاست دانوں سے ہمدردی اور تعاون کا مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کریں ۔ واضح رہے کہ جرمنی میں دائیں بازو انتہاپسندوں اور دہشت گرد گروپوں کے مساجد پر حملوں میں شدت آ چکی ہے ۔
آپ کی راۓ