بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں کرکٹ یکساں مقبول ہے ، امیدہے کھیلوں کے فروغ کا وقت آئے گا ، کرکٹ کے لئے بھی حالات سازگار ہو جائیں گے۔
لاہور چیمبر آف کامرس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، ہمیں بات چیت سے ہی آگے بڑھنا ہوگا، کوشش ہے کہ برف پگھلے اور مسائل کم ہوں ، 70سال پرانی پالیسی کا کسی کوفائدہ نہیں،کرکٹ میچ پہلےکھیلنے کا مشورہ بھی اچھا ہے۔
اس سے قبل صنعتکاروں سے ملاقات میں اجے بساریا نےکہا کہ سرحد کے آرپارلوگ آپس میں ملنا چاہتے ہیں ،اختلافات ایسے نہیں کہ حل نہ ہوسکیں، امن کی بات مل کر کرنی چاہئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی ایشوز کو الگ اور دیگر معاملات کو الگ دیکھنا ہو گا، ماضی بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا ۔
بھارتی ہائی کمشنر نے کہا نوجوان نسل ماضی کی تلخیوں سےدور ہے ،اب نوجوانوں کے بھارت اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے، ویزوں کے اجرا کا ایشو تکلیف دہ ہے، کوشش ہوگی کہ تاجروں کو زیادہ ویزے ملیں۔
آپ کی راۓ