کیر خبر ٣١ مارچ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع بھوا نگر میں 21سال پرادیپ راٹھونے 2ماہ قبل گھوڑا خریدا تھا ،جسے گزشتہ روز اس جرم میں تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا ۔
پرادیپ راٹھو کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو کچھ راجپوت نوجوانوں نے کھیت سے واپسی پر قتل کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق21 سالہ مقتول دلت نوجوان کے والد نے مزید کہا کہ اسے قبل میرے بیٹے کو دھمکی دی گئی تھی کہ گھوڑا رکھنے اور اس پر سواری کا حق صرف اونچی ذات کے ہندووں کا ہے، اگر گھوڑے کی سواری بند نہ کی تو نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔
بھوانگر کے ڈی سی پی اے ایم سید کے مطابق پولیس نے دلت نوجوان کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں 3افراد گرفتار کیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں ڈی سی پی نے مزید بتایا کہ ہم قتل سے قبل اورلاش ملنے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہے ہیں،ساتھ ہی محبت یا پرانی رقابت کے اینگل پر معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق پرادیپ راٹھولاش برآمدہونے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
آپ کی راۓ