کس نے پامال کی تری عظمت ؟

نصیر محمد انصر نیپالی

14 اپریل, 2018

 

نوجوانوں میں وہ جمال کہاں ،
ظاہری حسن ہے ، خصال کہاں؟

 

کیوں دعائیں ہیں بے اثر میری ؟
کون کھا تا ہے ؟ اب حلال کہاں

 

صرف بیوی کا بندگی کرتا
بوڑھی ماں کا کرے خیال کہاں ؟

 

ظلم و عدوان کا جو خوگر ہے
اس کا جینا ہے اب محال کہاں ؟

 

کس نے پامال کی تری عظمت ؟
تو کہاں ہے ، تری مجال کہاں ؟

 

جان جاں آج زوٹھ جاؤنگا!
صرف دیدار ہے ، وصال کہاں؟

 

پوچھتا ہوں میں آج انصر سے
نقش تیرا ہے بے مثال کہاں؟

نصیر محمد انصر نیپالی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter