دمشق پر امریکا برطانیہ اور فرانس کا مشترکہ میزایل حملہ

بشار کی کیمیائی تنصیبات تباہ

14 اپریل, 2018

ایجنسیاں 14 اپریل

شام کے دارلحکومت دمشق میں بشار الاسد حکومت کے متعدد اہداف پر امریکا، برطانیہ اور فرانس کے مشترکہ حملے سےشامی حکومت کے سائنٹفک ریسرچ سینٹر کی عمارت تباہ ہوئی ہے۔ حمص میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا جو ناکام بنا دیا گیا۔

روس کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں شام میں روسی فضائی اور بحری اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

اس حملہ کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم یہ جوابی کارروائی اس وقت تک جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں جب تک شامی حکومت ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں روکتی۔‘

انھوں شام کے صدر بشار الاسد کے بارے میں کہا کہ ‘یہ کسی انسان کا کام نہیں ہے بلکہ اس کے برعکس یہ ایک عفریت کے جرائم ہیں۔’

حملہ کیوں ؟

  1. امریکہ نے فرانس اور برطانیہ کے ساتھ مل کر شام کی جانب سے گذشتہ ہفتے دوما پر مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں حملہ کیا ہے
  2. شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کی افواج نے کئی درجن میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے
  3. اس حملہ کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم یہ جوابی کارروائی اس وقت تک جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں جب تک شامی حکومت ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں روکتی‘
  4. امریکی وزیرِ دفاع جیمز میتھس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلحال یہ ایک ’ون ٹائم ہٹ‘ تھی
  5. روس نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ امریکہ کو کسی نا کسی قسم کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ روس کے امریکہ میں سفیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اس قسم کے اقدامات نتائج کے بغیر نہیں جانے دیں گے‘

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter