بھارت:باپ کے مرنے کاغم بیٹیاں نہ سہہ سکیں. تینوں بیٹیوں نے خودکشی کر لی

19 اپریل, 2018

بھارتی ریاست اڑیسہ کی رہائشی 3 بہنوں نے باپ کے مرنے کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سولہ، اٹھارہ اور بیس سال کی عمر کی تین لڑکیاں مردہ حالت میں اپنے گھر میں پائی گئیں ۔

 

اہل محلّہ نے گھر سے دھواں اٹھتے دیکھا تو پولیس کو اطلاع دے دی مگر جب تک پولیس اور آگ بجھانے والا عملہ پہنچا ،دیر ہو چکی تھی۔

فائر مین نے پولیس کو بتایا کہ دروازہ اندر سے بند تھا اور ظاہر ہوتا ہے کہ لڑکیوں نے خودکشی کی ہے۔

اہل محلہ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ تینوں لڑکیاں غیر شادی شدہ تھیں، دس دن پہلے ان کا باپ مر گیا تھا جس کی وجہ سے یہ بہت صدمے میں تھیں اور باپ کے چلے جانے سے کوڑیوں کی محتاج ہو گئیں تھیں ۔

بھارتی پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گھر میں آگ لگنے سے کچھ ہی دیر قبل لڑکیوں نے اپنے بھائی کو باہر کسی کام سے بھیجا تھا۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق تینوں کی موت کو غیر طبعی قرار دیتے ہوئے کیس رجسٹر کر لیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter