آئے دن اخبار میں پڑھتے ہیں زندہ واقعات
سرخیوں میں رہتے ہیں عصمت دری کے واقعات
"نربھیا” کی آبرو ریزی سے دل زخمی ہوا
"آصفہ” کی کمسنی پر رو پڑی ساری حیات
آہ ! دور جاہلیت میں کبھی ایسا نہ تھا
کمسنی میں جتماعی آبرو ریزی کی بات
آؤ ! مل كر رجم كا قانون کا لائیں دیش میں
خوف سے سوتی نہیں ہے میری بیٹی رات رات
دختران ہند سے کہہ دو کہ پردے میں رہیں !
مغربی تہذیب سے بڑھتے ہیں "جنسی واردات”
بیٹیوں سے پیار کرتے تھے مرے اچھے نبی
بیتیاں کرتی ہیں پوری زندگی خدمت کی بات
نوجواں ہیں زینت رخسار و لب پہ جاں نثار
آہ ! انصر کیا زناکاروں کو دے پائنگے مات؟
دعوت فکرو عمل: نصیر محمد انصر نیپالی
آپ کی راۓ