,مسجد اقصیٰ” ہمارا قبلہ اول ہے تو”

انصر نیپالی

27 مئی, 2018

اے حریم قدس!  تجھ پر جاں فدا ہے دل نثار

تو ہمارے عہد رفتہ  کی ہے فصل خوش بہار

مسجد اقصیٰ” ہمارا قبلہ اول ہے تو”

ملت اسلامیہ ہے آج تجھ سے شرمسار

تو رسولوں  کا ہے مسکن ، تجھ سے ملت کا ظہور

تو” مقدس” سرزمیں پر ہے متاع شاہکار

سارے  نبیوں کی امامت کی محمد نے یہاں

تیری مٹی پاک ہے ، تو ہے بہت صد افتخار

واقعہ ” معراج”کا  مربوط اقصیٰ سے  ہوا

خانہ کعبہ "سے تیرا جڑ گیا شب بھر میں تار”

"مسجد اقصیٰ” کو حاصل ہے یہ وصف و امتیاز

"فتنہ دجال” سے  محفوظ ہے قرب و جوار

وہ "صلاح الدین ایوبی” کا دم خم کیا ہوا؟

جیت پھر” بیت ا لمقدس” کو حرم کے شہسوار

! امت خوابیدہ کو پھر اک توانائی تو د

!بازوئے” حیدر”جوانوں کو  عطا کر کردگار

کس نے "غزہ” سے ہے چھینا زندگی کی آبرو

! دیکھ اس امت کی آنکھیں ہیں لہو سے اشک بار

! آؤ انصر” قدس” کی عظمت کو کرتے ہیں سلام

– ہے یہی  ایمان اپنا ، ہے یہی اپنا شعار

دعوت فکر و عمل : انصر نیپالی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter