، ترانہ ” سارے جہاں سے پیارا نیپال ہے ہمارا "

انصر نیپالی

28 مئی, 2018

سارے   جہاں سے پیارا نیپال ہے ہمارا

بن کر چمک رہا ہے آنکھوں میں سب کے تارا

یہ اونچے اونچے پربت  یہ مسکراتے پودے

قدرت نے اس کو بخشا کتنا حسیں نظارا

لوری سنا رہیں ہیں تالاب اور ندیاں

 چشمے  ہیں گنگناتے موجوں کا  ہے  کنارا

جنگل ہرے بھرے ہیں، شاداب کھیتیاں ہیں

سر سبز وادیوں کو  پھولوں نے  ہے نکھارا

!اے دامن "ہمالہ ”  تو ہے نشان عظمت

چھو کر ترے لبوں کو افلاک نے سنوارا

ہیمال "، ہو "پہاڑی” یا ہو "ترائی ” خطہ”

"میچی” سے” مہا کالی” نیپال ہے ہمارا

شمس و قمر کا پرچم ہاتھوں میں ہے ہمارے

خاک وطن کا ذرہ ہے نور کا منارا

مذہب سے ہے عقیدت ، تہذیب سے ہے الفت

انسانیت کا رشتہ  مضبوط ہے ہمارا

کوئی ہماری جانب نظریں اٹھا کہ دیکھے

مجھ کو نہیں گوارا اپنا وطن ہے پیارا

!انصر کی یہ دعا ہے یارب رہے سلامت 

سب کا ہے یہ دلارا ، ہر دل کا ہے سہارا

طالب دعا : انصر  نیپالی   

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter