نعت نبى كريم صلى الله عليه وسلم
آئی ہے میرے گھر میں ہدایت کی روشنی
پائی ہے زندگی نے صداقت کی روشنی
وہ خاتم الرسل تھے،شفیع الامم بھی تھے
بکھری ہے کائنات میں عظمت کی روشنی
اے روزہ دارو ! بدر کا میدان دیکھ لو
عزم وثبات سے ملی نصرت کی روشنی
!رمضان کا مہینہ ہے جنت کو ڈھونڈ لو
اللہ نے اتاری ہے رحمت کی روشنی
پڑھتے رہو درود محمد رسول پر
ہر شئے میں ہم نے دیکھی ہے برکت کی روشنی
انصر ہر ایک گھر میں ہو سیرت رسول کی
ہر دل میں بس گئی ہے اطاعت کی روشنی
نصیر محمد انصر نیپالی
آپ کی راۓ