معروف شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی کو دلی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔
منیزہ ہاشمی کو نئی دلی میں کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا، انہیں باضابطہ دعوت دے کر بھارت مدعو کیا گیا تھا۔
منیزہ ہاشمی کے بیٹے علی ہاشمی نے بھارت کے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ منیزہ ہاشمی کو کانفرنس میں باقاعدہ مدعو کیا گیا تھا۔
علی ہاشمی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہوگیا، میری 72 سالہ والدہ اور فیض کی بیٹی کے بھارت داخلے پر پابندی شرمناک ہے
آپ کی راۓ