سمندری طوفان "میکونو” سے” عمان” میں تباہی، ہنگامی حالت نافذ

26 مئی, 2018

ایجنسیاں 26 مئی /2018

سمندری طوفان میکونو عمان سے ٹکرا گیا، طوفان کیٹگری 3میں تبدیل ہوچکا ہے اور 200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

تیزہوا سے12سال کی بچی دیوارسےٹکرانےکےباعث جاں بحق ہوگئی۔

عمان کی صلالہ ایئربیس میں پانی بھر گیا، حکومتِ عمان نے ساحل پر ہنگامی حالت نافذ کردی، عمان کا دوسرا بڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا

عمان کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کیٹیگری 3میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد 200کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

صلالہ ایئربیس میں پانی بھر گیا،سول ڈیفنس سینٹر کو بھی خالی کرالیا گیا،عمان کی حکومت نے ساحل پر ہنگامی حالت نافذ کر دی۔

عمانی حکام کے مطابق ساحلی علاقے میں ہنگامی حفاظتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سمندری طوفان میکونو سے سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے،سعودی اخبار کے مطابق نجران اورربع الخالی میں آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طوفان کا مرکز سعودی عرب سے دور ہورہا ہے۔

بشکریہ جنگ اردو

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter