,,,آج کی رات ہے نزول کتاب ,اے شب قدر ! امتیاز ہے تو

دعوت فکرو عمل : انصر نیپالی

6 جون, 2018

اے شب قدر ! امتیاز ہے تو

 امن کی رات ہے ، ثواب ہے تو

آج کی رات ہے نزول کتاب

سوچ لے ! صاحب کتاب ہے تو

آؤ لکھتے ہیں نیکیوں کی کتاب

قدر کی رات ہے ، خطاب ہے تو

!سوئی قسمت کو اب جگا بھی لو

رات افضل ہے ، باریاب ہے تو

کیوں گناہوں سے دل میں سختی ہے؟

 تیری جنت ہے، فیضیاب ہے تو

! کر لے توبہ ابھی گناہوں سے

روز محشر ہے ، احتساب ہے تو

 پوچھتا ہوں میں نو جوانوں سے

  1. آج کیوں مورد عتاب ہے تو؟

!بخش دے آج اپنے انصر کو

زندگی کہتی ہے ، عذاب ہے تو

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter