پا کستا ن بھارت تعلقات کیلئے عوا م کے عوام سےروابط ناگزیر ہیں،سہیل محمود

7 جولائی, 2018

اسلام آباد / بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نے بھارت کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر پرامن، تعاون اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی تعلقات کے لئے پاکستانی قیادت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وہ بھارت کے دورے پر آئے پاکستانی طلباء کے 71 رکنی گروپ سے گفتگو کر رہے تھے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کے قیام کیلئے عوام کے عوام سے باقاعدہ روابط ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی دانشوروں، اساتذہ، فنکاروں، کھلاڑیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی ملک میں متعلقہ تقاریب میں شرکت کی حمایت کرتا ہے۔سفیر سہیل محمود نے کہا کہ ذرائع ابلاغ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے اور سفارتکاری اور مذاکرات کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔پاکستانی طلباء نوجوانوں میں بھارتی کلاسیکی موسیقی اور ثقافت کے فروغ کی سوسائٹی اور فلمساز ہرش نارائن کی دعوت پر بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter