نماز فجر کی آہ و فریاد

نصیر محمد انصر نیپالی

11 جولائی, 2018

 

جوانو آہ سحر سے کہاں ہے بیداری ؟
نماز فجر نہیں ، نیند ہے تمہیں پیاری

اٹھو اذان سحر ہو رہی ہے مسجد میں
نماز فجر سے مومن پہ رعب ہے طاری

نماز فجر جماعت سے کیوں نہیں پڑھتے ؟
تری نماز منافق ہے ، تو ریا کاری

نماز فجر کے سجدوں میں نور و برکت ہے
یہ ہی نماز ہے مومن کو جان سے پیاری

جو لوگ اپنی نمازوں میں عاجزی کرتے
وہی نماز ہے مقبول عرش پر ساری

عذاب قبر سے بچنا ہے ، تو نماز پڑھو !
جوانو ! کوئی نہیں نوری اور ہے ناری

الہی ! میری نمازوں کو تو خشوع دیدے
کہیں ثواب نہ کھو دے نماز ازارى

تو کیسے کہتا ہے انصر سے میں نمازی ہوں ؟
نماز فجر کی سنت ہوئی ہے کیوں بھاری ؟

دعوت فکر و عمل :نصیر محمد انصر نیپالی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter