پاکستان بم دھماکہ/ سانحہ مستونگ:300گھرانوں پر قیامت ٹوٹی

14 جولائی, 2018

سانحہ مستونگ سے 300سے زائد گھرانوں پر قیامت ٹوٹی ،ایک خاندان کے 11،دوسرے کے 7افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

سانحہ مستونگ میں کئی خاندان غموں کے پہاڑ تلے دب گئے ،131 جاں بحق افراد میں بچے،جوان اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

درین گڑھ میں جمعے کی سہ پہر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی کے انتخابی جلسے میں ہونے والا خود کش حملہ کئی خاندانوں کو ہمیشہ کےلیے سوگوارکرگیا۔

انتخابی جلسے میں پورے شہرسے لوگ شریک ہوئے ،کچھ گھروں سے ایک ساتھ کئی میتیں پہنچنے پر کہرام برپا تھا، کسی کی آنکھ کا تارا توکسی کے بڑھاپےکا سہارا نہ رہا، کسی گھر کا معاشی بوجھ اٹھانے والا سربراہ ہی رخصت ہوگیا۔

سانحے میں ایک خاندان کے11 تو ایک کے7افراد جبکہ کئی خاندانوں کے2 سےزائد افراد دہشت گردی کانشانہ بنے۔

سانحہ مستونگ میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والےزیادہ تر افراد غریب اور متوسط طبقے سےتعلق رکھتے ہیں۔

زندگی بھرکےلئے اپنے پیاروں سے بچھڑنےوالوں کا نہ ختم ہونےوالا رنج وغم تو اپنی جگہ، اب ان کے گھروں میں پہلےسے موجود یاسیت اور معاشی بدحالی کے سائے مزید گہرے ہوگئے ہیں، مداوا کیسے ہوگا کوئی نہیں جانتا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter