عالمی فٹ بال کپ : بیلجیئم کی تیسری پوزیشن ، انگلینڈ کو شکست

14 جولائی, 2018

روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2018میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو صفر کے مقابلے میں 2گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں کھیلے گئے اس میچ کا آغاز بیلجیئم نے تیز رفتاری سے کیا اور چوتھے منٹ میں ہی میونائرنے گول کرکے برتری حاصل کرلی تاہم بعد میں انگلش کھلاڑیوں نے دباؤ بڑھایا مگر وہ پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی گول نہ کرسکے ۔

دوسرے ہاف میں بھی انگلینڈ نے گول کرنے کی کوششیں جاری رکھیں ،اُن کو کئی مواقع بھی ملے مگر گول نہ ہوا۔

دوسری جانب بیلجئم کے کھلاڑی بھی دو چار اچھے چانسز کے باوجود اسکور نہ بڑھا سکےتاہم کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے سے 8 منٹ قبل بیلجیئم کے کپتان ایڈن ہیزارڈ کو موقع مل گیا جنہوں نے انگلش گول کیپر پک فورڈ کو چکمہ دے کر گیند جال میں پہنچادی اور فتح حاصل کرکے عالمی کپ میں تیسرے پوزیشن حاصل کی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter