16 july Agencies.
انڈونیشیا میں مشتعل ہجوم نے ایک کسان کی ہلاکت کے بدلے میں 300 کے قریب مگرمچھ مار ڈالے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی پاپوا میں 3روز قبل ایک مگرمچھ نے کھیت میں ایک کسان کو چباڈالا ۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ مگرمچھوں کے فارم ہائوس کے قریب پیش آیا،ایک ملازم نے کسی کے مدد کےلئے پکارنے کی آواز سنی جب وہ قریبی کھیت میں پہنچا تو دیکھا کہ ایک شخص کا دھڑ مگرمچھ کے منہ میں ہے۔
رپورٹس کے مطابق کسان کی ہلاکت پر گائوں بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا ،گائوں والوں نے کسان کی تدفین کے بعد کلہاڑیوں ، خنجراور چاقو لے کر مگر مچھوں پر حملہ آور ہوگئے ۔
فارم ہائوس میں موجود 300کے قریب مگرمچھوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر حملہ آوروں نے مارڈالے ،اس دوران مشتعل افراد نے فارم ہائوس میں توڑ پھوڑ بھی کی ۔
انڈونیشین قوانین کے مطابق معدوم ہوتے جانوروں کو قتل کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے جس کی سزا جرمانہ اور قید ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم اتنے بڑے مشتعل ہجوم کو روک نہیں سکتے تھے لیکن اب ان لوگوں کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں گے۔
آپ کی راۓ