پاکستان اسمبلی الیکشن : انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی

23 جولائی, 2018

آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے ،آج رات بارہ بجے انتخابی مہم ختم ہوجائےگی ،مہم کے آخری روزسیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے انتخابی مہم مزید تیز کر دی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف ،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم ،عوامی نیشنل پارٹی سمیت تقریباً تمام ہی پارٹیوں نے انتخابی مہم کےآج آخری دن ریلیاں،جلسے، کارنر میٹنگز کا اہتما م کر رکھا ہے اور اس مہم سے بھروپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

پاکستان الیکشن کمیشن نے پہلے ہی سینٹرل مانیٹرنگ اینڈکنٹرول روم قائم کردیا ہے جس کی ذمہ داری قوائد کی خلاف ورزی پر فوری طور پرایکشن لینا ہے۔

الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو ہدایت کرچکا ہے کہ انتخابی سرگرمیاں23اور24جولائی کی درمیانی شب ختم کردی جائیں خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دوسال کی سزا یا دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter