متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی آج ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی ہونے کا الزام لگا دیا۔
ایم ایم اے اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دھاندلی شدہ نتائج قبول نہیں کریں گے ۔
اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے جلد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ کل پاکستان میں انتخابات 2018ء کے سلسلے میں صبح 8بجے سے شام 6 بجے تک بلا تعطل ووٹنگ ہوئی۔
آپ کی راۓ