اے حج بیت اللہ کرنے والو ، اے رحمان کے مہمانو !
وہ جارہے ہیں ندائے خلیل کو سن کر
بڑے خلوص وادب ، احترام سے جانا
تم اپنا زاد سفر لے کے جاؤگے تقوی
کسی غریب کا حق مار کر کے مت جانا
اے حاجیو !تمہیں حج کا سفر مبارک ہو
تمہیں بلایا ہے رب نے کبھی نہ اترانا
الہی ! سب کو عطا کر دے رحمتیں حج کی
کسی بھی حاجی کو خالی کبھی نہ لوٹانا
اے زائرین حرم ! تم مدینہ بھی جا کر
مرے حبیب پہ دل سے سلام پڑھ لینا
یہ حج تمام عبادت کی روح ہے انصر
تو واپسی میں گناہوں کا بوجھ مت لانا
دعوت فکرو عمل : انصر نیپالی
آپ کی راۓ