کٹھمنڈو ٣٠ جولائی / کیئر خبر
گزشتہ دو ہفتوں سے راجدھانی کٹھمنڈو کچروں کے ڈھیر سے کراہ رہا ہے نگر پالیکا اور موجودہ اولی سرکار کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگ رہی ہے ؛ ہر چہار جانب کچروں کا انبار ہے، وزیراعظم کی رہایش گاہ کے چاروں طرف کچروں کی غلاظتیں موجود ہیں کٹھمنڈو کی فضا بدبودار ہو چلی ہے / متعدد بیماریوں نے دستک دے دی ہے عوام پریشان ہے ؛ کٹھمنڈو کے متعدد محلوں میں جیسے بلوآ تار ساماخوشی باغ بازار نیا بس پارک کوٹشور لازم پاٹ مہراج گنج خاص کر کچروں سے پٹے ہیں .
ایسے میں عوام کا غصّہ بھی پھوٹ رہا ہے اور لوگ جا بجا مظاہرے کرتے نظر آرہے ہیں . کٹھمنڈو کی یہ تصویر سیاحوں کو تکلیف میں مبتلا کر رہی ہے اور کٹھمنڈو کی عالمی شبیہ خراب ہورہی ہے
آپ کی راۓ