کاٹھمنڈو 31 جولائی (کیئر خبر): حج بیت اللہ کے فریضے کی ادایگی کے لئے ملک بھر سے عازمین حج کے قافلے راجدھانی کٹھمنڈو کی جانب رواں دواں ہیں ؛ کل یکم اگست کی صبح نیپالی حاجیوں کا پہلا قافلہ سوے حرم روانہ ہوگا ؛ کشمیری جامع مسجد نے ملک بھر سے آنے والے عازمین حج کی رہائش کا انتظام کیا ہے ؛ انہی کے درمیان جذبہ خدمت کے تحت کیئر فاؤنڈیشن نے مفت میں ان کے علاج کے لئے طبی کیمپ کا قیام کیا ہے میڈیکل کیمپ کے دوسرے دن 192 زایرین نے کیمپ سے استفادہ کیا انھیں چیک اپ کے بعد مفت میں دوائیاں تقسیم کی گییں بعض مریضوں کو بیر ہسپتال شفٹ کرایا گیا ؛
خیال رہے فاؤنڈیشن کے سماجی شعبے کے انچارج تربھوں یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مختار انصاری کی نگرانی میں ماہر ڈاکٹرس کی ٹیم حجاج کی
خدمت میں سرگرم عمل ہیں
آج ڈاکٹر نہال اشرف ڈاکٹر ارشد احمد ڈاکٹر منرول احمد ڈاکٹر عبدللہ اور ڈاکٹر محفوظ نے صبح سے شام تک خدمت انجام دی ان کی مدد کے لئے فاؤنڈیشن کے صدر عبد المبین خان جنرل سیکریٹری عبد الصبور ندوی خازن انور شاہ اور نایب صدر سراج فاروقی ممبر سید نسیم شاہ وغیرہ صبح تا شام حاضر رہے
.
آپ کی راۓ