بھارت: گرو گرام میں مسلم نوجوان کو پاکستانی کہہ کر جبرا اس کی داڑھی کٹوا دی گئی
٢ / اگست -گرو گرام
مسلم نوجوان پر حملہ کرنے اور اس کی جبرا داڑھی کاٹنے کا ہریانہ کے گرو گرام میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آ یا ہے. جب وہ نوجوان متعلقہ پولیس اسٹیشن پہنچآ تو پولیس نے شکایت کو نظر انداز کر دیا ، لیکن معاملہ میڈیا میں جانے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا. اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے.
یہ واقعہ سیکٹر 37 کا ہے. بعض سماج مخالف عناصر نے ظفر الدین نامی نوجوان کو قبضہ میں لیا اور اسے ایک نائی کی دکآ ن پر لے جاکر زبردستی اس کی داڑھی منڈوادی .
منت سماجت کرنے کے باوجود دہشت پسند عناصر نے نائی اور نوجوان کو بری طرح زد و کوب کیا- اور داڑھی کاٹنے کے لئے مجبور کیا.
ظفر الدین گروگرام سیکٹر 29 میں ہوٹل چلاتے ہیں. 31 جولائی کی شام میں، وہ اپنے دوست ابراہیم کے ساتھ سبزی منڈی گئے. اسی وقت یہ واقعہ پیش آیا
شک کے دائرے میں گروگرام پولیس
ظفرالدین کے داڑھی کاٹنے کے معاملے میں، پولیس نے پہلے مقدمہ درج نہیں کیا تھا. خبر چلنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا. اس کے بعد گورو اور نیتن نامی نامزد دو افراد کو گرفتار کیا گیا .ساتھ میں نائی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ نائی سے جبرا داڑھی منڈوائی گئی تھی .
آپ کی راۓ