نیپالی حج کمیٹی کا ویزہ کے نام پر اعلانیہ کروڑوں کا گھوٹالہ؛ حجاج کرام کے ساتھ زیادتیاں عروج پر

محمّد شعیب صدر نیپالی حج کمیٹی بد عنوانی کے دلدل میں

4 اگست, 2018

کٹھمنڈو 4 اگست / کئیر خبر

ہمیشہ اپنے غلط کاموں کی وجہ سے بد نام رہنے والی نیپالی حج کمیٹی نے رواں سال بد عنوانی کا کھلم کھلا اعلان کردیا ؛ حجاج کرام کی گاڑھی کمائی ہڑپ کر جانے والی حج کمیٹی نے اپنے نوٹس میں صاف لکھ دیا کھ حجاج کرام کا ویزہ خرچ فی کس  723  ریال پڑا ہے جس کا نیپالی کرنسی میں ٢١٠٠٠ روپے بنتے ہیں مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ سے زاید رقم بنتی ہے

اس سلسلے میں جب سعودی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا تو وہاں کے ذمّہ دار نے کئیر خبر کو بتایا کہ حجاج کے ویزے فری اسٹامپ کئے گئے ہیں اس پر کوئی فیس نہیں لی گئی ہے

اسی بابت جب نیپالی حج کمیٹی کے صدر محمّد شعیب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کھا کہ مجھے کچھ نہیں معلوم سرکاری افسران نے جس طرح نوٹس بنا کر دے دیا اس پر میں نے دستخط  کردئے؛ نمائندہ نے پوچھا اس غیر ذمّہ دارانہ حرکت کے لئے سیدھے طور پر آپ ذمہ دار ہیں ؟ اس پر جھلا اٹھے اور اٹھ کر چلے گئے

ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ ٹکٹ کھانا اور رہائش میں لگ بھگ ایک حاجی سے پچاس ہزار روپے زائد لئے ہیں حج کمیٹی اس سوال کا جواب دینے سے کترا رہی ہے

کروڑوں کے اس گھوٹالے میں عوام کا کہنا ہے کہ  وزیر داخلہ ؛ داخلہ سیکریٹری اور صدر کمیٹی کا ہاتھ واضح طور پر ا ہے ؛حجاج کو راحت کے نام پر مسلسل ٹھگا جارہا ہے مگر مسلم تنظیمیں ہنوز تماشائی کا رول نبھا رہی ہیں

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter