حج کے پیسوں کو پھر غبن کرکے- حاجیوں کو رلا دیا تو نے

نصیر محمد انصر نیپالی

5 اگست, 2018

ایک حق آشنا اور بیدار نظم ،،،، اہل وطن کے نام

حج کے پیسوں کو پھر غبن کرکے
حاجیوں کو رلا دیا تو نے

صرف دنیا کمانے کى خاطر
آخرت کو بھلا دیا تو نے

پوچھتا ہوں میں حج کمیٹی سے ؟
سارے پیسوں کا کیا کیا تو نے ؟

آؤ توبہ کریں خیانت سے !
پیچ کر دین کھا لیا تو نے

آہ ! ایمان اور مذہب کو
کیا کمی تھی گنوا دیا تو نے

حاجیوں کے تم ہی تو خادم تھے !
کا ہے تقوی لٹا دیا تو نے

حج کی عظمت کو بیچ کر انصر
خود کو خائن بنا دیا تو نے

دعوت فکرو عمل : انصر نیپالی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter