مکہ مکرمہ ۸؍ اگست (کئیر خبر)
نیپالی عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی ادائیگی سے فارغ ہوچکے ہیں ، دعاؤں اور عبادات میں مشغول ہیں ، مسفلہ میں نیپالی حاجیوں کا قیام ہے ، نمائندہ کےئر خبر نے حج کمیٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور حاجیوں سے ان کی رائے جانی۔
اکیس ہزار روپئے نیپالی جو ویزہ فیس کے نام پر حاجیوں سے وصولے گئے ہیں ، ان کے متعلق حجاج کرام سخت برہم ہیں ، ان کا مطالبہ ہے کہ ہمیں وہ پیسے فورا واپس کئے جائیں ۔ ایک حاجی عبد الرحمن کا کہنا تھا جس طرح ہم سے وعدہ کیا گیا تھا وہ فیسیلٹی نہیں ملی، کھانا دو ٹائم بمشکل ملتا ہے وہ بھی ٹھنڈا اور بے ذائقہ ، ویزہ کا ناجائز پیسہ لیا گیا جو اب تک واپس نہیں ہوا،ایک دوسرے حاجی بشیر احمد نے حج کمیٹی کے بیان کو گمراہ کن اور بد بختانہ بتاتے ہوئے کہا: اگر ہمارا اکیس ہزار روپیہ واپس نہیں ہوا تواللہ سے حج کمیٹی کے لئے بددعا کرونگا۔ایک اور حاجی محمد یعقوب نے کہا حج کمیٹی سے ہمارا مطالبہ ہے، کہ وہ ہمارے پیسے واپس کردیں،
ایک سرکاری ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حج کمیتی اب تک ویزہ فیس کی وضاحت نہیں کر سکی ہے کہ اکیس ہزار روپئے فی کس کہاں گئے، یہاں صاف گھوٹالہ ہوا ہے۔
آپ کی راۓ