بھارت: پروفیسر شاہد اشرف جامعہ ملیہ کے کارگزار وائس چانسلر مقرر

9 اگست, 2018

نئی دہلی : معروف تاریخ داں اور جامعہ کے پرو وائس چانسلر پروفیسر شاہد اشرف کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کارگزار وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے ۔ پروفیسر اشرف ، پروفیسر طلعت احمد کی جگہ لیں گے جنہوں نے وائس چانسلر کے عہدے سے استعفیٰ دیں گے ۔ طلعت احمد کو کشمیر یونیورسٹی کا وائس چانسلر تقرر کیا جاچکا ہے او ر انہوں نے اپنا عہدہ سنبھا ل لیا ہے ۔واضح رہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پروفیسر طلعت احمد کوجامعہ ملیہ کا نیا وائس چانسلر تقرر کیا ہے اور ان کی مدت کار ۲۰۱۹ء میں مکمل ہونی تھی لیکن اس سے قبل ہی انہیں کشمیر یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ۔

قابل ذکر ہے کہ پروفیسر شاہد اشرف اگست ۲۰۱۶ء سے جامعہ ملیہ کے پرو وائس چانسلر کے طور پر کام کررہے تھے ۔اس سے قبل انہوں نے یونیورسٹی کے رجسٹرار او رفائنانس آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔پروفیسر اشرف کو تعلیم ، تحقیق او رانتظامیہ کا ایک وسیع تجربہ ہے ۔وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں ۔ ان کی تحقیق میں صنعتی او رمالیاتی معیشت ، روزگار او رترقی کے معاملات شامل ہیں

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter