غیر قانونی طور پہ خلیج جانے والی نیپالی خواتین کو بھارت سے وطن واپس لایا گیا

9 اگست, 2018

بانکے، 9اگست: غیر قانونی طور پر تیسرے ملک کو روانہ ہونے والی 16نیپالی خواتین کو نئی دہلی سے نیپال واپس لایا گیا ہے۔

مائیتی نیپال نیپال گنج شاخ کے کوآرڈینیٹر کیشو کوئرالہ کے اطلاع کے مطابق خلیجی ممالک کی کی طرف لے جانے کے لئے ان عورتوں کو نیپالی سفارتخانہ کی تعاون، بھارتی خاتون کمیشن، بنارس پولس اور ریسکیو فاؤنڈیشن نامی تنظیم کے مدد سے بچایا جا سکا ہے۔

جناب کوئرالہ نے بتایا کہ ان عورتوں کو ہندوستان کے راستہ غیر قانونی طور پر خلیجی ریاست لے جائے جانے کی خفیہ سراغ کی بنیاد پر بحال کیا جا سکا ہے۔

ان کے مطابق خلیجی ممالک لے جائی جانے والی خواتین نئی دہلی کے میدان گڈھی علاقہ کے ہوٹل میں چھاپہ ماری کر کے ان خواتین کو بحال کیاگیاہے۔

وسط مغرب ترقاتی علاقہ  سے تعلق رکھنے والی خواتین کونیپالی گنج میں رکھا گیا ہے اور دیگر اضلاع  سے تعلق رکھنے والیوں کو قریب کے مائیتی نیپال کے شیلٹر میں رکھا گیا ہے۔

بحال کی گئی خواتین دانگ، بانکے، دیلیکھ، پالپا، نولپراسی، روپندیہی، مورنگ، جھاپا وغیرہ کی ضلع کی تھیں۔

ان خواتین نے خود کی مرضی پر ہم نےہندوستان کے راستے خلیجی ممالک جانے کا مائیتی نیپال کے سامنے بیان دیا ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ حکومت نیپال نے نیپال کے راستے خلیجی ممالک جانے پر پابندی لگا رکھا ہے اس لئے ہم نے ہندوستان کے راستے جانے کا ارادہ کیاتھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter