روپندیہی، 10 اگست: فی الحال روپندیہی مرچوار سرحدی علاقوں میں اسمگلروں کی لشکر بڑھنے کی وجہ سے مسلح پولس فورس سیکورٹی بیس بی او پی بوگڈی (پُرنی کوٹ) نے اسمگلر اور سیکورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلح پولس فورس کے 7 پولس جوانوں کی ایک ٹیم نے مرچواری گاؤ پالیکا وارڈ نمبر 6 ٹھرکی میں نیپال کی طرف سے ہندوستان لے جاتے ہوئے 1لاکھ سے زائد کی غیر قانونی شراب 12 کارٹون اور یو پی 53 -بی ایچ 2841 نمبر کی سی ڈی ڈیلکس موٹر سائکل کو ضبط کیا ہے۔
اس علاقہ میں مسلح پولس فورس کے پولیس انسپکٹر اپار پیاکوریل ابھی آئے 2 دن بھی نہیں گذرا تھا کہ اس طرح کی کامیابی انہوں نے اپنے نام کیا ہے۔ پولس انسپیکٹر اپار پیاکوریل کے قول کےمطابق اسمگلر نے ہماری ٹیم کو دیکھ کر مرچواری کی ٹھرکی گھاٹ پر شراب اور موٹر سائیکل چھوڑکر ندی میں چھلانگ لگا کر ہندوستان کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔ ضبط کیاگیا سامان روپندیہی کسٹم آفس میں بھیج دیئے جانے کی اطلاع پولس انسپیکٹر اپار پیاکوریل نے دی۔
آپ کی راۓ