ایشیا کپ 2018 ستمبر سے مُتحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا.اور یہ ایشیا کپ پچھلے کے برعکس ون ڈے ہو گا.اسکو ون ڈے فارمیٹ میں شیڈول کرنے کا مقصد ورلڈ کپ 2019 کی تیاریوں کو حتمی شکل دینی ہے.
اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر چھ ٹیمز حصہ لیں گی.جن میں سے پاکستان، انڈیا،سری لنکا،بنگلہ دیش اور افغناستان کا فیصلہ ہو چُکا ہے.جبکہ چھٹی ٹیم کا فیصلہ ایشیا کپ کوالیفائر کے ذریعے کھیلا جائے گا.
ایشیا کپ کوالیفائر ستمبر کے آغاز میں ہی انڈیا میں کھیلا جائے گا.جس میں ہانگ کانگ،ملائیشیا،نیپال،اومان،سنگاپور اور مُتحدہ عرب امارات شامل ہیں.اور اس کوالیفائر راؤنڈ کی ٹاپ ٹیم 19 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں باقی پانچ ٹیمز کو جوائن کرے گی.
ایشیا کپ کے 2018 سیزن میں بُنیادی طور پر 6 ٹیمز کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے.اور گروپ اے میں پاکستان، انڈیا اور کوالیفائر راؤنڈ سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم شامل ہو گی.
گروپ بی میں سری لنکا،بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں.اور ایشیا کپ کا پہلا میچ 18 ستمبر 2018 کو کھیلا جائے گا
آئیے اب ہم آپکو اس کے مُکمل شیڈول سے آگاہ کرتے ہیں.
ایشیا کپ کا پہلا میچ 18 ستمبر 2018 کو گروپ اے کی ٹیمز پاکستان اور کولیفائر راؤنڈ سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم کے درمیان ہو گا.یہ میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں نیپالی وقت کے مُطابق دن 02:45 بجے شروع ہو گا.
١٨ ستمبر 2018 کو ہی دوسرا میچ گروپ بی کی دو ٹیمز بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دوبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا.
١٩ ستمبر کو گروپ اے کا میچ انڈیا اور مُتحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اس دن گروپ بی کا کوئی میچ نہیں ہو گا
٢٠ستمبر 2018 کو گروپ بی کا واحد میچ ہو گا اور یہ میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان دوبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیپالی وقت کے مُطابق دن 02:45 بجے شروع ہو گا.
٢١ ستمبر 2018 کو دونوں گروپس کا ایک ایک میچ ہو گا اور ایشیا کپ 2018 کا سب سے اہم ترین میچ بھی 21 ستمبر 2018 کو ہی کھیلا جانا ہے.اور یہ میچ پاکستان اور انڈیا کے درمیان نیپالی وقت کے مُطابق دن 02:45 بجے شروع ہو گا.
اسی دن 21 ستمبر کو گروپ بی کا میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا اور اسی کے ساتھ ہی ایشیا کپ کے پہلے مرحلے کا اختتام ہو جائے گا.
دونوں گروپس کی ٹاپ 2 ٹیمز اگلے مرحلے میں جائیں گی اور تیسرے نمبر پر آنے والی دو ٹیمز کا ایشیا کپ 2018 کا سفر اختتام پذیر ہو جائے گا.
اسکے بعد ایشیا کپ 2018 کا سُپر فور مرحلے کا آغاز ہو جائے گا.
اب 23 ستمبر 2018 کو گروپ اے میں پہلے نمبر پر آنیوالی ٹیم کا مُقابلہ گروپ بی کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہو گا.اور یہ میچ نیپالی وقت کے مُطابق دن 02:45 بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.
٢٤ ستمبر 2018 کو سُپر فور مرحلے کا دوسرا میچ گروپ بی میں پہلی پوزیشن پر آنیوالی ٹیم اور گروپ اے میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے درمیان کھیلا جانا ہے.
اب 25 ستمبر 2018 کو سُپر فور مرحلے کا تیسرا میچ گروپ اے کی دوسرے نمبر پر آنیوالی ٹیم اور گروپ بی کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا.یہ میچ نیپالی وقت کے ًپطابق دن 02:45 بجے شیخ زید اسٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا.
٢٦ستمبر 2018 کا میچ گروپ اے کی ٹاپ ٹیم اور گروپ بی کی ٹاپ ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گااور یہ میچ دوبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.
٢٧ ستمبر 2018 کو جو میچ کھیلا جائے گا وہ گروپ اے کی پہلی پوزیشن پر آنیوالی ٹیم اور گروپ اے کی ہی دوسرے نمبر پر آنیوالی ٹیم کے درمیان ہو گا.
٢٨ ستمبر کو گروپ بی کی ٹاپ ٹیم کا مُقابلہ گروپ بی کی ہی دوسرے نمبر پر آنیوالی ٹیم کے درمیان ہو گا اور اس طرح سُر 4 مرحلے کا اختتام ہو جائے گا.
اسکے بعد ایشیا کپ 2018 کا فائنل میچ 30 ستمبر 2018 کو گروپ اے کی ٹاپ پر رہنے والی ٹیم اور گروپ بی کی ٹاپ پر رہنے والی ٹیم کے درمیان ہو گا.اور فائنل میچ بھی نیپالی وقت کے مُطابق دن 02:45 بجے شروع ہو گا.اور یہ میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے.
اس طرح ایشیا کپ 2018 میں بھر پور طریقے سے تمام ٹیمز کو پرفارم کرنے کا موقع ملے گا اور ورلڈ کپ 2019 کی تیاریوں کے سلسلے میں بھر پور موقع ملے گا
ایشیا کپ 2018 کی ٹرافی یہ ہے.اب دیکھتے ہیں کہ 30 ستمبر 2018 کو یہ ٹرافی ان چھ ٹیمز میں سےکونسی ٹیم اُٹھائے گی.
آپ کی راۓ