حریت کانفرنس کا بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان

12 اگست, 2018

سری نگر: حریت کانفرنس نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا، پندرہ اگست کو  کشمیر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حریت کانفرنس کے شہید رہنما شیخ عبدالعزیز کی برسی بھی منائی گئی۔ حریت کانفرنس کے مطابق  بھارتی یوم آزادی کشمیریوں کیلئے یوم جبر ہوگا۔

سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے کشمیری عوام سے بدھ کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی۔ ادھر کشمیری عوام نے ہفتے کو شیخ عبدالعزیز کی دسویں برسی منائی، انھیں11 اگست 2008 کو شہید کردیا تھا۔

شیخ عزیز ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے جو بھارتی اقتصادی پابندیوں کے خلاف کنٹرول لائن کی طرف مارچ کر رہا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter