کیئر خبر/کٹھمنڈو 13 اگست
نہایت تاخیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نیپال کے ضلع دھنوشا کے موضع ٹھاڑھی میں ذی الحجہ کا چاند تین لوگوں نے دیکھا ہے ؛ نمائندہ کیئر خبر نے گاؤں کے مولانا عبد اللہ سے رابطہ کر کے اس کی تصدیق کی ہے ؛ دوسری جانب کیئر فاؤنڈیشن کے صدر مسٹر عبد المبین خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نیپال سے نزدیک ہے اور مشرق میں ہے اس لئے وہاں اگر رویت ثابت ہوتی ہے تو اس کا اعتبار کیا جانا چاہیے لہذا 22 اگست کو عید الاضحی منائی جاےگی ان شااللہ؛
اس موقع پر فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری جناب عبد الصبور ندوی نے ذی الحجہ کے با برکت ایام کے ورود مسعود پر تمام مسلمانوں اور برادران وطن کو مبارکباد دیتے ہویے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
آپ کی راۓ