افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک تعلیمی مرکز میں کئے گئے بم دھماکہ میں 48 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار ‘ مرکز میں داخل ہوا جہاں تدریس کا سلسلہ جاری تھا۔ اس نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا۔ کئی مہلوکین کمسن ہیں جو یونیورسٹی انٹرنس امتحان کی تیاری کے لئے ٹیوشن لے رہے تھے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ شمالی صوبہ بغلان میں کئے گئے ایک حملہ میں کم ازکم 9 پولیس ملازمین اور 35 فوجی ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے کابل کے شیعہ اکثریتی علاقہ میں کئے گئے دھماکہ میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ طالبان نے یہ بھی کہا کہ وہ افغانستان میں برسرخدمت ریڈ کراس کے عملہ کے لئے محفوظ گذرگاہ کی مزید ضمانت نہیں دے سکتے۔ واضح رہے کہ کابل کی ایک جیل میں طالبان قیدیوں کے علاج کے سلسلہ میں تنازعہ جاری ہے ۔ تعلیمی مرکز پر مقامی وقت کے مطابق 4 بجے دن حملہ کیا گیا۔ پولیس ترجمان حشمت ستانک زئی نے بتایا کہ ہم یہ توثیق کرسکتے ہیں کہ یہ حملہ ایک خودکش بمبار نے کیا ہے جو پیدل آیا تھا۔
آپ کی راۓ