١٨ اگست / کیئر خبر کٹھمنڈو
آج ریڈ مارٹ کے نزدیک ٹاؤن پلاننگ ساماخوشی میں خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر موٹر سائکل سوار بد معاش فرارہوگیا ؛ پولیس موقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالا لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی ؛ آے دن کٹھمنڈو میں چوری اور رہزنی کی واردات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے دنیش بھنڈاری سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ پولیس ایسے واقعات میں خود ملوث رہتی ہے-
ٹاؤن پلاننگ میں رہنے والے ابراہیم انصاری کا کہنا ہے کہ ٹاؤن پلاننگ کو ٹارگٹ کر کے مستقل نشانہ بنایا جارہا ہے اور آے دن چوری کی واردات بڑھتی جارہی ہیں جو قابل تشویش ہے اور پولیس کے لئے چلینج بھی
خیال رہے پولیس اب تک درجنوں واردات میں کسی بھی چور کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے ؛ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ راجدھانی کو خوفزدہ بناے رکھنے میں پولیس کا کہیں نہ کہیں ہاتھ دکھائی دے رہا ہے
آپ کی راۓ