حج تمام رنگ ونسل اور اقوام کو سمیٹ کر متحد کرتا ہے: شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ کا ٹھاٹھیں مارتے انسانی سمندر سے عرفہ میں خطاب

20 اگست, 2018

عرفہ  کے میدان سے: حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران عرفات کے میدان میں واقع مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے مسجد نبوی کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ نے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم فلاح پاو¿، تمام انبیا نے اللہ کی وحدانیت کی تعلیم دی، تقویٰ اللہ اور رسول ﷺ کے احکامات پر عمل سے مشروط ہے اور اللہ کی وحدانیت پر یقین اور عبادت تقویٰ کا اہم ستون ہے۔ رسول کریمﷺنے توحید پر زور دیا۔ محمد ﷺ پر کامل ایمان لانا اور ان کے بتائے گئے احکامات کو بے چوں چرا تسلیم کرنا اور ان پر عمل کرنا ایمان کا اہم جزو ہے۔ کلمہ کے بعدنماز اسلام کا اہم ترین رکن ہے ۔

اس پر قرآن و حدیث دونوں نے بہت زور دیا ہے۔ زکوٰة اور روزے بھی اسلام کے اہم ستون ہیں اور حج صاحب استطاعت پر فرض کیا گیا۔ نیز اسلام کی اصل تصویر حسن سلوک اور عمدہ اخلاق پر مشتمل ہے۔کوئی بھی امت دلوں میں اخلاق کا بیج بوئے بغیر صالح شہری پیدا نہیں کرسکتی۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے نماز قائم کرو بے شک نماز برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے، فرمان باری تعالیٰ ہے اے ایمان والوں تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا جیسے تم سے پہلے امتوں پر کیے گئے تھے ۔رسول پاکﷺنے اپنے خطبہ عرفہ میں حسن اخلاق پرہی زور دیاتھا۔ اسوہ حسنہ نے اسلام کو پیش کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

حسن اخلاق سے ہی اسلام آفاقی دین ثابت ہوا۔اسوہ حسنہ کی اطاعت ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی کنجی ہے۔نبی پاکﷺ کا پیش کردہ اخلاقیات کا درس کسی بھی بے گناہ کو نقصان پہنچانے سے روکتا ہے۔ہماری کامیابی قرآن و سنت پر عمل کرنے میں ہے اعلیٰ ترینخلاق کا درس دیں۔ آنے والی نسل کو اچھے اخلاق کی تعلیم دیں۔ دین اسلام خیر اور احسان پر ابھارتا ہے اور احسان کا بدلہ احسان سے دیں۔

کسی بھی انسان پر ظلم کرنے اور سرکشی چھوڑنے کا کہتا ہے، اسی لیے امت مسلمہ ایک امت ہے، دین اسلام ایک رب کی طرف متوجہ ہونے، ایک نبی کی پیروی کرنے اور ایک کتاب سے رہنمائی حاصل کرنے کا کہتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے مخلوق کا مذاق اڑانے، بدگمانی، تکبر اور چغل خوری سے منع کیا، اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا، یقیناً یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہے جو بہت سیدھا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے والدین کے احترام اور خیال رکھنے کی تلقین کی ہے، اسلام نے میاں بیوی کے رشتے میں میانہ روی اور محبت پر زور دیا۔شریعت نے دھوکہ دہی، سود خوری، خرید و فروخت کی مجھول شکلوں سے منع کیا اور کاروباری لین دین کو تحریری شکل دینے ، معاہدوں اور وعدوں پر قائم رہنے اور پورا کرنے کا حکم دیا۔

اسلام نے بے ایمانی کرنے والوں کو سخت عذاب کی تنبیہ دی اور معافی اور درگزر سے کام لینے پر زور دیا، معاشرے کے امن کے لیے ہر مسلمان کو کوشش کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ اور رسول کریم ﷺکے احکامات پر عمل کرنا قانون کی بالادستی ہے، حج کو سیاسی، علاقائی یا لسانیت کے لئے استعمال کرنا شریعت کے خلاف ہے۔

حج تمام رنگ ونسل اور اقوام کو سمیٹ کر متحد کرتا ہے۔اسلام نے حکمرانوں کی فرمانبرداری اور قانون کی بالادستی پر عمل کا حکم دیا، نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ جو آپ لوگوں سے نیکی کرے تو اس کے لئے دعا کریں۔ اس ضمن میںانہوں نے سعودی شاہی حکومت کے حق میں دعائے خیر کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہحج کے بہترین انتظامات بے شک سعودی قیادت کی ایک عظیم نیکی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter