ملک کے تین صوبوں میں عید الاضحی کی عام تعطیل ؛ مرکز میں اولی حکومت مسلم دشمنی پر آمادہ

21 اگست, 2018

کٹھمنڈو 21 اگست /کیئر خبر

ملک نیپال کے سات صوبوں میں سے تین صوبوں نمبر ایک دو اور پانچ میں صوبائی حکومتوں نے عید الاضحی  کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے مگر مرکزی کمیونسٹ حکومت نے ہزار وعدوں کے باوجود عام تعطیل دینے سے انکار کردیا

پے در پے وفود کا پرائم منسٹر اور وزیر داخلہ سے ملاقات اور کئے گئے وعدے نہ نبھانا اولی حکومت کی مسلم دشمنی کو جگ ظاہر کرتی ہے

اس مرتبہ ایسا لگ رہا تھا کہ شاید حکومت شرمندہ ہے اور عام تعطیل کا اعلان کر دے گی مگر ایک سراب سے زیادہ کچھ نہ ثابت ہوا متعدد ممبران پارلیمنٹ کے مسلسل مطالبوں کے باوجود اولی حکومت مسلمانوں کو ناراض کرنا ہی چاہتی تھی

پورے ملک میں اس کو لے کر مسلمانوں میں شدید ناراضگی پائی  جارہی ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter