مسلماں کو مسلماں سے ؛جو بانٹے ایسے مسلک کو ؛ چلو قربان کر ڈالیں : کٹھمنڈو میں فرزندان توحید و خواتین امّت سے مولانا عبد الصبورندوی کا خطاب

پورے ملک نیپال میں عید قربان نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

22 اگست, 2018

22 کٹھمنڈو/ اگست

آج پورے ملک  نیپال میں عید قربان نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی لاکھوں فرزندان توحید و خواتین امت نے قربانیاں کیں اور ملک میں امن و سلامتی کے لئے دعا ییں کی گئیں

 کٹھمنڈو کے ٹوڈی کھیل فوجی گراؤنڈ میں آج سیکڑوں فرزندان توحید و خواتین امت نے سنّت کی متابعت  میں مولانا عبد الصبور  ندوی کی زیر امامت  دو گانہ عیدالاضحی ادا کی نماز کے بعد مولانا نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہویے کھا : کہ  ہماری عیدیں اللہ کے ذکر اور تکبیر پر مبنی ہوتی ہیں آج ہم اپنے جانوروں کو قربان کرتے ہویے یہ عزم کرینگے کہ اسلام کی سربلندی کی خاطر مسلمان کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریگا یہ قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنّت ہے اور ہر بال کے بدلے ایک نیکی لکھی جائے گی 

مولانا ندوی نے قربانی کی شرایط کا ذکر کیا کہ ہمارے جانور ہر قسم کے عیب سے پاک ہونے چاہییں بکروں کی عمر ایک سال اور بڑے جانوروں کی عمر دو سال  سے اوپر ہونی چاہیے؛ بھیڑ کی عمر 6 ماہ سے زاید ہو 

آپ نے حدیث کا حوالہ دیتے ہویے کہا قربانی کا وقت آج خطبہ کے بعد سے 13 ذی الحجہ کی شام تک کل چار دن ہیں ان تاریخوں میں رات ہو یا دن عورت ہو یا مرد سب قربانی کر سکتے ہیں

آپ نے اشعار کے زریعے قربانی کا پیغام دیا :

فقط اللہ کی خاطر ‘خدا را  ایک ہوجایں

مسلماں کو مسلماں سے ؛جو بانٹے ایسے مسلک کو ؛

چلو قربان کر ڈالیں

اس کے بعد ملک و ملت و عالم اسلام کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں

اس سے قبل کیئر فاؤنڈیشن کے نایب صدر رمضان علی میاں اور مولانا علاالدین فلاحی نے عید قربان کی اہمیت کو اجاگر کیا

اس موقع پر کیئر فاؤنڈیشن کے صدر عبد المبین خان ڈاکٹر مختار انصاری امتیاز وفا مولانا عقیل احمد محمّد اقبال کے علاوہ سماجی شخصیت سیما خان پپو خان عبد السلام خان شہاب الدین خان کیئر ایڈو کی رضیہ خاتون افروز ارپن محمّد اسلام ڈاکٹر معظم انصاری ابو الکلام مدنی محمّد اسمعیل عالم آزاد  وغیرہ موجود تھے  

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter