کاٹھمانڈو۲۳؍ اگست/ کئیر خبر
بقر عید کے مبارک موقع پر نیپالی عوام کو عام سرکاری تعطیل نہ ملنا بے حد افسوسناک ہے جو قومی چھٹی نیپالی عوام کو ملتی رہی ہے اسے کاٹ دینا کہ یہ خاص دھرم کے ماننے والوں سے تعلّق رکھتا ہے انتہائی تکلیف دہ ہے
سابق پرائم منسٹر ڈاکٹر بابو رام بھٹرائی نے کیئر خبر سے گفتگو کرتے ہویے یہ بات کہی
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مسلمانوں میں کہیں نہ کہیں عدم تحفّظ کا احساس ہے جو انھیں اچّھی قیادت اور طاقت سے محروم رکھے ہوے ہے مسلمانوں کو چاہیے کہ متحد ہو کر اپنی قوّت کا مظاہرہ کریں اور حکومت کو مجبور کردیں ؛ موجودہ حکومت کو نہ جمہوریت میں یقین ہے نہ ہی عوام کے حقوق کی فکر
مسلمان احساس کمتری کا لبادہ اتار پھینکیں اور میدان میں اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے کود پڑیں
آپ کی راۓ