امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو دی جانے والی 20 کروڑ ڈالر کی امداد معطل کر دی۔
امریکی صدر کے کاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غزہ کو دی جانے والی 20کروڑ ڈالر کی معاشی امداد کہیں اور منتقل کی جائے۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ کے مطابق یہ رقم دوسرے ترجیحی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، امریکا پہلے بھی فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی ساڑھے 6کروڑ ڈالر کی امداد روک چکا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کےفیصلے کے بعد امریکا اور فلسطین کے تعلقات مز ید کشیدہ ہوئے ہیں اور اب امریکی صدر کی جانب سے غزہ کی امداد معطل کرنے کا یہ اقدام سامنے آیا ہے۔
آپ کی راۓ