جدہ ۔ /26 اگست (کئیر خبر ڈاٹ کام) ایم ٹی وی کی سابقہ اینکر کرسٹین بیکر نے حج کی سعادت حاصل کی ۔ اپنے مناسک حج کی تکمیل کے دوران سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے اقطاع عالم سے آنے والے لاکھوں مسلمانوں کے لئے بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر بے حد متاثر ہوئی ہیں ۔ سعودی پریس ایجنسی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بیکر نے سعودی عرب کی کوششوں کی ستائش کی کہ حکومت نے حجاج کرام کے لئے موثر خدمات انجام دیئے ہیں اور حاجیوں کو اپنے مناسک کی ادائیگی میں آسانیاں فراہم کی ہیں ۔ حاجیوں کی سلامتی کا خاص خیال رکھا گیا ۔ انہوں نے 12 سال بعد سعودی عرب کی اس مقدس سرزمین کا دورہ کیا ہے یہاں انتظامات میں پہلے سے زیادہ بہتری دیکھی ہے ۔ کرسٹین بیکر ایم ٹی وی یوروپ کی پرزینٹر تھی جنہوں نے مقبول عام فنکاروں ، موسیقاروں اور ہالی ووڈ کے اسٹارس سے انٹرویو لیا ہے ۔ انہوں نے 1995 ء میں اسلام قبول کیا تھا ۔ 2001 ء میں عمرہ ادا کیا اور 2006 ء میں بھی انہوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی ۔ انہوں نے ایم ٹی وی سے مکہ مکرمہ تک ایک کتاب بھی تحریر کی جو بے حد مقبول ہے ۔
آپ کی راۓ