کاٹھمانڈو میں یومیہ چار سے چھ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان، اولی حکومت کی قلعی کھل گئی

1 ستمبر, 2018

کاٹھمانڈو،یکم ستمبر/ کئیر خبر
لگ بھگ ایک ماہ سے راجدھانی کاٹھمانڈو میں یومیہ چھ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں، بلند و بانگ دعوے کرنے والی اولی حکومت کی قلعی اس وقت کھل گئی جب وہ بجلی کی خوب پیدا وار کے باوجود راجدھانی کو اندھیرے میں رکھنے کی سازش رچ لیا، سماجی کارکن دیوندر نیوپانے کا سیدھا الزام وزیر اعظم اولی پر ہے کہتے ہیں کہ اولی اور اس کے وزراء بیٹری اور انورٹر کمپنیوں سے بد عنوانی کی بڑی ڈیل میں ملوث ہیں ، ان کا وکاس ایجنڈا سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ، عوام پر ٹیکس کی برسات کرنا اور عوام کے لئے کچھ نہ کرنا اولی حکومت کی پالیسی ہے۔
ایک شہری وجئے لمسال نے کہا بام پنتھ عوام کو کچل کر رکھ دیں گے، ترقی کی مخالف کمیونسٹ پارٹی ملک میں صرف افراتفری کو جنم دے گی اور نیپال ایک بار پھر پیچھے چلا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter