کاٹھمنڈو، 02 ستمبر: وزیر اعظم کےپی شرما اولی نے کہا ہے کہ یوم دستور کو ملک کی مشترکہ تہوار کے طور پر منایا جانا چاہئے۔
وزارت داخلہ میں آج کمیٹی برائے تقریبات یوم دستور کے ذریعہ منعقد بحث و مباحثہ کے پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے طویل جدوجہد اور قربانیوں کے ذریعہ لائی گئی ملک کا سب سے بڑا تہوار یوم دستور کو تہوار کے طور منانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا :” حکومت کے پروگرام رسمی ہوکر رہ گئے ۔ عوام نے اس کا لطف اٹھایا ہی نہیں ۔ یوم دستور ایک آدمی کی سالگرہ کی طرح نہیں ہے،اس کو تو الگ تھلگ انداز میں منایا جانا چاہئے”۔
آئندہ اسوج 2،3،اور 4 یعنی 18، 19 اور 20 ستمبر کو یوم دستور منانے کے لئے وزیر اعظم اولی کی صدارت میں خاص تقریب کے لئے کمیٹی کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں اہم شخصیات کے علاوہ 33 رکن ہیں۔
آپ کی راۓ