پاکستان کا ایشیا کپ کےلئے 16 رکنی اسکواڈ کااعلان

5 ستمبر, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کےلئے 16 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا ہے،کپتانی کے فرائض سرفراز احمد ہی سرانجام دیں گے۔

ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں میڈیا پریس میں کیا ،اس موقع پر انضمام الحق کا کہناتھاکہ محمد حفیظ کا کیرئر ابھی ختم نہیں ہوا وہ بدستور ورلڈ کپ کیلئے 20سے22 کرکٹرز کے پول میں موجود ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا تھاکہ عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے جس کی بنیاد پر انہیں منتخب نہیں کیا گیا،اسکواڈ میں 6 فاسٹ بولر رکھےگئے ہیں جن میں جنید خان، عثمان شنواری ، شاہین شاہ آفریدی ،شاداب خان، حسن علی ، محمد عامر شامل ہیں۔

ابتدائی کھلاڑیوں میںفخر زمان، امام الحق ، شان مسعود ، بابر اعظم ٹیم کاحصہ ہوں گے جبکہ مڈل آرڈر میںشعیب ملک،آصف علی ، حارث سہیل کو رکھا گیا ہے۔شاداب خان، محمد نواز ، فہیم اشرف کو بطور آل رائونڈر رکھا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter