بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتا میں 50سال پرانے پل کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ منگل کی شام اُس وقت پیش آیا جب پل سے بڑی تعداد میں گاڑیاں گزرتی ہیں، حکام نے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور19 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
پل گرنے سے چار کاروں اور ایک منی بس سمیت متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔
وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو کسی صورت چھوڑا نہیں جائے گا۔
آپ کی راۓ