دنیا بھر میں سیکس ڈالس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگ آرٹیفیشیل انٹلی جنس ٹیکنالوجی والی سلی کان سے بنی روبوٹ سیکس ڈالس کو اپنا ہم سفر بنارہے ہیں ۔امریکہ ، برطانیہ ، جاپان اور چین سمیت دنیا بھرمیں لوگ ان کا استعمال کررہے ہیں ۔ ایک سیکس ڈال کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار سے 3 لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ سیکس ڈال کی ڈیمانڈ میں اضافہ کی وجہ سے یہ صنعت بھی تیزی سے فروغ پارہی ہے۔ چین ، سیکس ڈالس بنانے کا بڑا مرکز ہے۔
چین کی فیکٹریوں میں الگ الگ اسٹال اور ڈیزائن کی سیکس ڈالس تیار کی جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک فیکٹر ڈبلیو ایم ڈال ہے ، جو کہ چین کے گوانگ ڈانگ خطہ میں واقع ہے۔ ان سیکس ڈالس کے ہیئر اسٹائل کو بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ ان سیکس ڈالس کو آن لائن بھی خریدا جاسکتا ہے۔ ان سیکس ڈالس کے چلنے والے پارٹس کو ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
سیکس ڈالس بنانے والی چین کی کمپنی ڈبلیو ایم ڈال فیکٹری میں 200 ملازمین کام کرتے ہیں ۔ فیکٹری میں ایک مہینہ میں تقریبا 2000 سیکس ڈالس بنائے جاتے ہیں ۔ یہ فیکٹری 260 الگ الگ چہروں کی ڈالس بناتی ہے۔ فیکٹری میں سبھی ڈالس ہاتھ سے ہی بنائی جاتی ہیں۔ انہیں بنانے میں مشین کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔
آپ کی راۓ