ہزاروں سوگواروں نے حافظ عبد الحکیم فیضی کو نم آنکھوں سے الوداع کہا؛ جھنڈانگر قبرستان میں ہوئی تدفین

نماز جنازہ مرحوم کے بڑے فرزند مولانا عبد العلی فیضی نے پڑھائی

12 ستمبر, 2018

کرشنانگر ۱٢؍ ستمبر ۔ فرحان نور / کیئر خبر

آج 9 بجے صبح ہند ونیپال کے معروف عالم دین و حافظ مولانا عبد الحکیم فیضی  کی نماز جنازہ جھنڈا نگر میں ادا کی کی گئی اور وہیں کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ؛ نماز جنازہ مرحوم کے بڑے فرزند مولانا عبد العلی فیضی نے پڑھائی  ؛ اس موقع پر ہزاروں علما طلبہ اور عقیدتمندوں نے اپنے محبوب کو نم آنکھوں سے الوداع کہا  جنازہ میں بنارس ؛ مؤ ناتھ بھنجن ؛ اعظم گڑھ ؛سدھارتھ نگر ؛شنکر نگر ؛ سنت کبیر نگر ؛ گورکھپور ؛کپل وستو  وقرب جوار کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

مولانا سعود اختر سلفی کے مطابق جامعہ سلفیہ بنارس سے مولانا اسعد اعظمی مدنی ؛ مولانا ظل الرحمن فائق سلفی ؛ مولانا معین الدین ؛ شعبہ حفظ کے تمام اساتذہ ؛ حافظ صاحب کے جگری دوست ماسٹر احمد حسین ؛ مؤ سے مولانا عبد الشکور اثری جامعہ سراج العلوم  جامعہ خدیجہ الکبری کلیہ عایشہ صدیقه جھنڈا نگر کے اساتذہ و طلبہ کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی

متعدد مدارس اور دینی اداروں اور شخصیتوں  کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے  

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter