بھارتی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ نیو یارک میں ملاقات کریں گے۔
بھارتی سرکاری ٹی وی کے مطابق پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کا فیصلہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کولکھے جانے والے خط کے بعد کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے، ملاقات کے لیے دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے۔
آپ کی راۓ