متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظہبی میں جاری ایشیا کپ کے گروپ میچ میں افغانستان نے بنگلا دیش کو 136 رنز سے ہرا کر دوسری فتح حاصل کرلی۔
ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک بڑا مجموعہ ترتیب دیتے ہوئے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس افغانستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اور افغانی ٹیم نے بنگال ٹائیگر کی آج ناقص بولنگ اور فیلڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ جس میں حشمت اللہ شاہدی 58 جبکہ راشد خان 57 اور گلبدین نائب 42 رنزسرفہرست افغانی بیٹسمین تھے۔
جواب میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں افغانستان یہ میچ 136 رنز سے جیت گیا۔یاد رہے کہ گروپ ‘بی میں شامل دونوں ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔
آپ کی راۓ