بھارت نے ایشیا کپ 2018 کے سپرفور مرحلے میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دےدی۔روہت الیون نے 174 رنز کا ہدف 37 ویں اوورکی دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔ شیکھر دھون 40 ، ایم ایس دھونی 33 اور امباتی رائیڈو13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ روہت شرما 83 اور ڈنیش کارتھک ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔جس پر بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ ایک اوورز میں 173 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ان کی جانب سے مہدی حسن 42 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔جبکہ مصدق حسین 12، مشرف مرتضیٰ 26، محمد اللہ 25، مشفق الرحیم نے 21 ، شکیب الحسن 17، ناظم الحسین سات، لٹن داس سات اور محمد متھن نے نو رنز بنائے۔
بھارت اب تک اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے۔ ایشیا کپ 2018 کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیشی بولرز صرف تین بھارتی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھاسکے ان بولرز میں مشرفی مرتضیٰ،شکیب الحسن اور روبیل حسین شامل ہیں جنھوں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آپ کی راۓ